ہیڈلائنز


ایچ آرمک ماسٹر پاکستان پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی ایچ آرمک ماسٹراسلام آباد پہنچ گئے، مک ماسٹر وزیراعظم نواز شریف ، وزیر خارجہ ، معاون خصوصی اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کرینگے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے جبکہ پاک افغان اور پاک، بھارت کشیدگی کے امور پر بھی خاص طور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے کہ جنرل مک ماسٹر نے لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کی جگہ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنبھالا تھا، جنرل فلن کی ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ فون پر بات چیت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے منتخب کیے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نےعہدہ سنبھالنےسے انکار کر دیاتھا۔

واضح رہےکہ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر عراق اور افغانستان میں حکومت کی انسداد بدعنوانی کی مہم کے سربراہ رہے ہیں۔

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ