ہیڈلائنز


مختلف علاقوں میں انسدادپولیومہم کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

خیبرپختونخواہ،بلوچستان اور فاٹا میں تین روزہ پولیو مہم کاآغاز آج سے ہورہاہے۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکےقطرے پلائے جائیں گے۔

صوبہ بلوچستان کے انیس اضلاع میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلائےجائیں گے۔سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں بھی آج انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ہربچےکوقطرےپلانے کاعمل یقینی بنانے کےلیےریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں اور عوامی مقامات پربھی پولیو ٹیمیں دستیاب ہوں گی۔

پولیوٹیموں کا تحفظ یقینی بنانےکےلیےخصوصی حفاظتی انتظامات کیےگئےہیں۔

دوسری جانب پنجاب کےتمام 36اضلاع میں تین روزہ انسدادپولیو مہم شروع ہورہی ہے۔مہم کےدوران ایک کروڑ اسی لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیوسے بچاؤکےقطرے پلائےجائیں گے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ