ہیڈلائنز


اسحاق ڈار نے رضا ربانی کو سینیٹ میں حکومتی وزرا کی آمد کی یقین دہانی کرائی

Written by | روزنامہ بشارت
 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مذاکرات کے بعد رضا ربانی نے بطور چیرمین سینیٹ مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

 سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفرالحق اور وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار نے چیرمین سینیٹ رضاربانی سے ملاقات کی جس میں سینیٹر شیری رحمان، عثمان کاکڑ اور اعظم موسٰی خیل بھی موجود تھے۔ حکومت نے چیرمین سینیٹ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایوان بالا میں وزرا کی دوبارہ عدم حاضری کی نوبت نہیں آئے گی جب کہ وزیراعظم خود سینیٹ میں وزرا کی حاضری کی نگرانی کریں گے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے سینیٹ میں وزرا  کی حاضری کی یقین دہانی کروانے کے بعد چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے ناراضی ختم کردی اور وزیراعظم کے پیغام پر اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد وہ بطور چیرمین سینیٹ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی پیر کو سینیٹ کا اجلاس بلائیں گے جب کہ وزیراعظم پیر کو وزرا کو حاضری کی ہدایت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی وزرا کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اجلاس ملتوی کر دیا تھا اور حکومت کو استعفے کی پیشکش کی تھی۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ