ہیڈلائنز


فیس بک نے توہین مذہب کی 80 سے زائد پوسٹ ہٹا دی ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ فیس بک نے توہین مذہب کی 80 سے زائد پوسٹ ہٹا دی ہیں، فیس بک کے نائب صدر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے جن کے ساتھ کئی معاملات طے کیے جائیں گے، بلاک شدہ تین لاکھ شناختی کارڈ میں سے ایک لاکھ غیر ملکیوں کے تھے انہیں منسوخ کرکے بقیہ دو لاکھ بحال کیے جارہے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ توہین مذہب سے متعلق بیشترپوسٹ ہٹوا دی گئی ہیں جب کہ  بیرون ملک مقیم چند افراد اور منظم گروہ کے حوالے سے معلومات کے حصول کے لیے بین الاقوامی اداروں اور او آئی سی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام میں غیر مسلم کے ساتھ بھی زیادتی کی اجازت نہیں ہے لیکن مشال خان کے قتل کے معاملے میں اسلام کا غلط استعمال کیا گیا جس پر بہت غلط پیغام گیا، مردان میں طالبعلم کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشال خان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان صوبائی حکومت کا اچھا اقدام ہے ، اس معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا انتظار کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کو ویزے، پاسپورٹس اورشناختی کارڈ کا اجرا قومی جرم ہے اورسابقہ دورمیں بغیر سیکیورٹی کلیئرنس کے ہزاروں غیرملکیوں کو ویزے، پاسپورٹ اور ویزے جا ری کیے گئے لیکن ہم نے 3 لاکھ سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے ہیں جن میں سے ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈ غیرملکیوں کے ہیں اس لیے یہ شناختی کارڈ منسوخ کیے جارہے ہیں

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ