ہیڈلائنز


نواز شریف کا طالب علم کے قتل پر 48 گھنٹوں بعد اظہار افسوس

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالب علم مشعال کے بہیمانہ قتل پر افسردہ ہوں اور بے حس ہجوم کی جانب سے طالب علم کے قتل پر بے حد دکھ ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جرم کی مذمت میں پوری قوم متحد ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے طالب علم مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے 8 کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ