ہیڈلائنز


پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 135ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Written by | روزنامہ بشارت

کاکول : پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) میں 135ویں لانگ کورس کی شاندار اور پروقار پاسنگ پریڈ کا انعقاد ہوا،  اعزاز تلوار اکیڈمی سینیر انڈر آفیسر عمران فیض ، جب کہ صدارتی گولڈ میڈل سینیر انڈر آفیسر احمد جواد  نے اپنے نام کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 135 لانگ کورس کی  پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں انٹیگریڈیڈ کورس اور مجاہد کورس کے کیڈٹس بھی شامل، جب کہ سعودی عرب اور فلسطین کے کیڈٹس نے بھی 135ویں لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق تقریب میں سینیر ، جونیر اور ریٹائرڈ ملٹری افسران بھی شریک ہوئے، جب کہ  سفارت کاروں اور پاس آؤٹ ہونے والوں کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزاز تلوار اکیڈمی سینیر انڈر آفیسر عمران فیض کو عطا کی گئی، جب کہ صدارتی گولڈ میڈل  سینیر انڈر آفیسر احمد جواد کو عطا کیا گیا۔ اوورسیز میڈل فلسطین کے الائیڈ انڈر  آفیسر اشرف صحبیت کو دیا گیا۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ