ہیڈلائنز


وزیراعظم کا آپریشن کی کامیابیوں اور جوانوں کی قربانیوں پر خراج تحسین

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ملکی سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی اور پاکستان آرمی کی آپریشن کی صلاحیتوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ 
وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ  کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی، ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر کی جا رہی ہے جب بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنا ئی گئی ہے اور بھارت اس معاملے پر خوب واویلا مچا رہا ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 73%
Wind: SE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ