ہیڈلائنز


(ن) والے اندھیرے میں جرنیلوں سے ملتے رہے ....

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے اندھیرے میں جرنیلوں سے ملتے رہے میں تو دن کے اجالے میں اعلانیہ ملا ہوں ، پانامہ کیس پر اپیل نہیں کریں گے ، آرمی چیف سے صوبائی مسائل پر بات ہوئی ،جنرل راحیل سعودیہ اور ایران کو نزدیک لائیں گے ، جنرل راحیل سے متعلق گورنر سندھ کا بیان شرمناک ہے ،ہمیں پانامہ کیس پر پیچھے ہٹنے کی آفر ہوئی تھی مگر ہم نے قبول نہیں کی .

پانامہ کیس سے پہلے انٹراپارٹی الیکشن ہونے تھے مگر کیس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے ، ہم اگلا الیکشن غیر جانبدار امپائر کے ساتھ لڑیں گے ، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ،کبھی کسی طاقتور کی پاکستان میں ایسے تلاشی نہیں لی گئی جیسے شریف خاندان کی لی گئی ۔ انٹرویو کے دوران کہا پانامہ لیکس کیس سے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوا ہے ، پاکستان میں کبھی کسی طاقتور کی ایسے تلاشی نہیں لی گئی جیسے شریف خاندان کی تلاشی عدالت میں لی گئی ، اس سے بہت کچھ سامنے آیا ۔عمران خان نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن کرنے کیلئے وزیراعظم اداروں میں کرپٹ آدمیوں کو لگاتا ہے ،کرپٹ آدمی جب ادارے کا سربراہ بنتا ہے تو تمام ادارے کو تباہ کردیتا ہے ،جب ادارے تباہ ہوتے ہیںتو ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ جاتے ہیں ،ہمیں پاکستان کو بچانے کیلئے کرپشن کو روکناہوگا ، کرپشن روکنے میں پانامہ کیس کا اہم رول ہوگا ، پیپلزپارٹی کو جمہوریت کی بہت پروا ہے، ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو اور ان کی کرپشن کو جمہوریت کیلئے بچایا ہوا ہے


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ