ہیڈلائنز


پورا ملک سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے مثالی دور کا معترف ہے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بارے میں متنازع بیانات جاری کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کردی۔

ریڈیو پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ٹوئیٹس کے مطابق وزیراعظم نے گذشتہ چند دنوں میں سابق آرمی چیف کے خلاف آنے والے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے مطابق پورا ملک سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے مثالی دور کا معترف ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا 

ڈان نیوز کے پروگرام 'دوسرا رخ' میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ’اگر راحیل شریف یہ عہدہ قبول کرلیتے ہیں تو وہ متنازع ہوجائیں گے اور میرے خیال سے اس سے شاید ان کی شہرت میں کمی واقع ہو‘۔

دوسری جانب گذشتہ ہفتے گورنر سندھ محمد زبیر بھی جنرل (ر) راحیل شریف کے بارے میں بیان دینے کے بعد خبروں کی زینت بنے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ’راحیل شریف کو سعودی اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کیے جانے کو بہت بڑی بات تصور کیا جارہا ہے جبکہ بطور ایک عام انسان انہیں اس بات کا استحقاق حاصل ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کو اتنا بڑھا چڑھا دیا کہ جب وہ اپنے حق کی زمین لینے لگے تو سب نے کہا کہ راحیل شریف زمین لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ