ہیڈلائنز


کیا پاکستانی لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب زبیر ’’را‘‘ کے جال میں پھنس کر لاپتہ ہوگئے؟

Written by | روزنامہ بشارت

پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب زبیر بھارتی سرحد کے قریب نیپال کے علاقے لمبینی میں لاپتہ ہو گئے۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق حبیب زبیر کو نوکری کا جھانسہ دے کر نیپال بلایا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر نوکری کی تلاش میں تھے اور اسی سلسلے میں انہوں نے چند ماہ قبل لنکڈن اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر سی وی اپ لوڈ کیا۔ کچھ عرصے بعد حبیب زبیر کو بھارتی ہوسٹ ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور نوکری کی پیشکش کی گئی۔ حبیب زبیر اور کمپنی کے درمیان ایم میلز اور ٹیلی فون کالز کا بھی تبادلہ ہوا۔ حبیب زبیر کو برطانیہ سے مسٹر تھامسن نامی شخص کی کال بھی آئی۔ ان رابطوں میں حبیب زبیر کو 8 ہزار 500 ڈالر کی تنخواہ اور زونل ڈائریکٹر کے عہدے کی پیشکش کی گئی، کمپنی نے حبیب زبیر کو بزنس کلاس ٹکٹ بھیجا اور عمان بلوایا، عمان میں جاوید انصاری نامی شخص نے انہیں نیپال پہنچنے کا کہا اور وہاں پہنچ رابطہ کرنے کے لیے ایک نمبر بھی دیا۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب زبیر 6 اپریل کو نیپال پہنچے جہاں انہیں بھارتی سرحد سے صرف 5 کلومیٹر دور علاقے لمبینی میں لے جایا گیا۔ ان کے غائب ہونے کے بعد سے بھارت سے ہوسٹ ہونے والی ویب سائٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ برطانیہ سے مسٹر تھامسن کے نام سے آنے والی کال کا نمبر بھی جعلی نکلا۔ اس کے بعد سے حبیب زبیر کا اپنی فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر 2014ء میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ