ہیڈلائنز


بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سرحدی خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور دشمن کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جسے ایوان

نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 13 ستمبر سے جاری سرحدی خلاف ورزیوں میں 14 افراد شہید ہوئے، ایوان کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتا ہے اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ سرحدوں کی مانیٹرنگ کے لیے موثر نظام قائم کرے جبکہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ دوسری جانب ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پوری قوم و ریاستی ادارے یکسو ہیں ہم ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ