ہیڈلائنز


ضیا الحق پیپلز پارٹی کو ختم کرنے میں ناکام رہے لیکن زرداری ختم کردیں گے

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زبیر عمر کو شریف خاندان کے دفاع پر گورنر لگایا گیا، اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لیے عدالت جائیں گے،ضیا الحق پیپلز پارٹی کو ختم کرنے میں ناکام رہے لیکن زرداری ختم کردیں گے، لوگ کراچی میں امن کا کریڈٹ نواز شریف کو نہیں راحیل شریف کو دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زبیر عمر خوشامد میں آگے نکل گئے، راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جو آپریشنز کیے اس سے ملک میں بہتری آئی یہ ایک حقیقت ہے، زبیر عمر کا یہ کریڈٹ نواز شریف کو دینا غلط ہے  20 برس سے کہہ رہا ہوں کہ 85ء کے بعد پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لیے ضیا الحق نے غیر جماعتی انتخابات کرائے لیکن وہ ختم نہ کرسکے، بعد میں گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے کے مصداق آصف زرداری پی پی کو ختم کردے گا عمران خان نے کہا کہ راحیل شریف کے اقدامات سے پاکستانیوں کی زندگی بہتر ہوگئی، یہ مانیں یا نہ مانیں، لوگ اس کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتے ہیں،کیا شریف خاندان پاناما کا فیصلہ قبول کرے گا؟ اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ضروری ہے کہ قوم اکٹھی ہو جس طرح آرمی پبلک اسکول پر حملے میں اکٹھی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ زبیر عمر کی مکمل کوشش ہے کہ ان حالات کا کریڈٹ کسی بھی طرح نواز شریف کو مل جائے، پاناما سے بچنے کے لیے ہر سطح پر کہلوایا جارہا ہے کہ نواز شریف درست کام کررہے ہیں اور ہر قسم کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے مل کر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے 30 ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے، اس ملک میں جہاں غربت کا دورہ ہے اور لوگ خوراک کے لیے ترس رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ زبیر عمر کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، لوگ فیصلہ کرچکے ہیں کہ کریڈٹ کسے دینا ہے
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ