ہیڈلائنز


افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اوربھارتی فوج اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے آئے روزلائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ایل او سی پر انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہم ہر واقعے کی رپورٹ اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو بھیجتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو آشکار کیا جس کو سراہتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سول سوسائٹی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں، بھارت کی ایٹمی ہتھیاروں کےاستعمال میں پہل نہ کرنے کی ڈاکٹرائن جھوٹ پر مبنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی بات کیوں کہ ایٹمی ہتھیاروں کےاستعمال میں پہل کرنے کے خوفناک نتائج ہوسکتے ہیں جبکہ پاکستان کی تجویز کردہ اسٹریٹیجک ریسٹرین ریجیم ایٹمی تصادم سےبچنے کی بہترین حکمت عملی ہے۔

 

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 34%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ