ہیڈلائنز


راحیل شریف صرف ایک عام آدمی اور نواز شریف امن قائم کرنیوالے ہیرو قرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: گورنر سندھ محمد زبیر نےکہاہے کہ  کراچی آپریشن کاسوفیصدکریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کوجاتا ہے۔ میڈیا ہر چیز کا کریڈٹ راحیل شریف کو ہی دیتا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہناتھاکہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ گورنر سندھ نے شکوہ کیاکہ میڈیاہر چیز کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتا ہے۔  گورنرسندھ کاکہناتھاکہ راحیل شریف ایک عام انسان اور عام جنرل تھے۔ گورنر  نے کہاکہ ایسے کہاجاتا ہے کہ جیسے اقبال کی طرح راحیل شریف نے امن کا خواب دیکھا۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی۔جب تک ضروری ہوا،رینجرزکراچی میں موجود رہے گی۔ انھوں نے دعوی کیا کہ پہلے کراچی 10منٹ میں بندہوجاتاتھا۔اب تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی کراچی کوبند نہیں کرسکتیں۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ