ہیڈلائنز


لاہور خودکش حملہ اور فوجی جوانوں کی شہادت پر صدر مملکت کا ایکبار پھر روایتی بیان

Written by | روزنامہ بشارت

صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں فوجی جوانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پوری قوم نے دہشت گردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ان کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انھوں نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے تاکہ دہشتگرد جلد انجام کو پہنچیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگرد اپنی بقا کی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اس سے قبل بھی دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور میں انھیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کی یہ قربانیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مردم شماری سمیت تمام قومی منصوبے بر وقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ان منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو سختی سے کچل دیا جائے۔  صدر مملکت نے حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے بےگناہ افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ