ہیڈلائنز


وزیراعظم یا صدر بننے کی ہوس نہیں....

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  سابق صدر  پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعظم یا صدر بننے کی ہوس نہیں، ملک کی بہتری چاہتا ہوں، میرے لیے یہی عہدہ کافی ہےتفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے پیر کے روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں 23 جماعتوں پر مشتمل عوامی اتحاد کے اجلاس کے بعد ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن اور مس گورننس عروج پر ہے، دہشت گردی و انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، حکمران صرف سیاست کر رہے ہیں، تیسری سیاسی قوت کا خلا پُر کرنا وقت کی ضرورت ہے، ملک کو بچانے اور ترقی دینے کیلیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔پرویز مشرف نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کی حقیقی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں، سیاسی خلا کو پُر نہ کیا تو ملک کو لوٹنے والے ہی باریاں لگاتے رہیں گے، ہر اس جماعت کو عوامی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں جو ملک و قوم کی بہتری چاہتی ہے، پاناما کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے تاکہ قوم آگے بڑھے

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ