ہیڈلائنز


پی ٹی آئی سمیت کوئی سیاسی جماعت جمہوری نہیں

Written by | روزنامہ بشارت

بنی گالہ: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر تبدیلی میوزیکل چیئر کا نام ہے تو اللہ ایسی تبدیلی سے سب کو محفوظ رکھے۔تفصیلات کےمطابق وہ بنی گالہ کے علاقہ کری میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈران سے میرا ویژن ملتا ہی نہیں، پی ٹی آئی سمیت کوئی سیاسی جماعت جمہوری نہیں،جن نوجوانوں کو گیٹ پر کھڑا رکھتے ہیں انہیں کبھی اسٹیج پر بیٹھا نہیں دیکھا۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ سالگرہ کی تقریب کے لئے بنی گالہ کا انتخاب کر کے کسی کو کوئی پیغام دینا چاہتی ہیں جس پر ریحام خان نے جواب دیا کہ جنہیں اللہ کوئی پیغام نہیں دے سکا ایسے لوگوں کو وہ کیا پیغام دیں گی۔ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ کیاسیاست صرف خواتین کو اپنے جلسوں کی زینت بنانے کا نام ہے؟؟انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام ویسا نہیں ہے جیسا کہ میڈیا میں بتایا جاتا ہے حالات اس کے بالکل برعکس ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ کسی سے ڈرتی نہیں ہوں لیکن پھر بھی کہتی ہوں پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ریحام کا کہنا تھا کہ اگر کسی سیاسی پارٹی سے ملک کی خدمت کے جذبے کے تحت شمولیت کی آفر آئی تو وہ اسے قبول کریں گی۔واضح رہے ریحام خان نے اپنی سالگرہ بنی گالہ میں غریب و نادار بچوں کے ہمراہ منائی اور سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ریحام خان نے ریحام خان فاؤنڈیشن اسکول کی بنیاد بھی رکھی

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 49%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 9°C / 14°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ