ہیڈلائنز


پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن کے لئے بولی دی ہے

Written by | روزنامہ بشارت
چین کا معروف ریلویز گروپ فارچون 500 کمپنی نے بھی پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن کے لئے بولی دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی ایشیاء کی سب سے بڑی عالمی انجیئرنگ پروکیورنسٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹر ہے اور یہ ان چار کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے 8 ارب ڈالرز کے ایم ایل ون پروجیکٹ کے لئے بولی دی ہے پاکستان ان میں سے ایک کا انتخاب کرے گا تاکہ اس پروجیکٹ کو دو مراحل میں مکمل کیا جا سکے۔ ان کے بیجنگ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر ان کمپنیوں کے حکام نے جنوبی ایشیاء کے صحافیوں کے گروپ کو اپنے مستقبل کے منصوبوں بارے بریفنگ دی ہے جو ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کے تحت مکمل کئے جائیں گے ان کمپنیوں نے چین میں مکمل شدہ پروجیکٹس کا دورہ بھی کرایا ان میں دنیا کے سب سے بڑے پل، سرنگ، سرکیں اور بلٹ ٹرین بھی شامل تھے ۔ سی سی سی سی انٹرنیشنل کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر ژومینگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مناسب موقعوں کے متلاشی ہیں انہوں نے کہاکہ سی سی سی سی ان چار چینی کمپنیوں میں شمال ہے جو ایم ایل ون پروجیکٹ کے لئے مسابقت کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری کمپنی پاکستان میں مناسب ریلویز انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ا ہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی پاکستان میں اب چیلنج نہیں ہے اور کمپنی کو گزشتہ دو سالوں کے کام کے دوران کوئی بڑا حادثہ درپیش نہیں آیا۔ انہوں نے پاکستان میں بڑے سی پیک پروجیکٹس میں چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون پروجیکٹ کے مالیاتی معاہدے پر دستخط اگلے ماہ ہوں گے۔
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ