ہیڈلائنز


پاکستان کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا

Written by | روزنامہ بشارت

اقوام متحدہ میں تخفیف اسلحہ کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ تخفیف اسلحے سے متعلق چند جوہری طاقتوں کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے اور پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت میں اضافہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جوہری تجربوں پر دو طرفہ پابندی پر آمادہ ہے جس پر خود بھارت کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ پاکستان فیسائل مواد کے معاہدے کی اصولی مخالفت کرتا ہے۔ ہم خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ تخفیف اسلحے کا عالمی ایجنڈا ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کی وجہ سے نامکمل ہے۔ اس کی وجہ کچھ ریاستوں کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا پرچار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ریاستیں اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں بہتری پیدا کر رہی ہیں تاہم پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور وہ بھی کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 39%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ