ہیڈلائنز


عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار اورفساد پھیلانا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہر ادارے پر الزام لگانے اورتضحیک کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے۔

 

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی نااہلی، کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلیے رونا شروع کردیتے ہیں لیکن جتنے جھوٹے الزام لگائیں جتنا روئیں 2018میں آپ کوعوام کو جواب دینا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم اپنی 3 نسلوں کا جواب دے رہا ہے جب کہ آپ سے جواب مانگیں تو آپ اداروں کو گالی دینا شروع کر دیتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب  قوم کا سب سے بڑا مسئلہ آپ ہیں اورآپ کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی ترقی ہے جو آپ نہیں دیکھ سکتے، آپ نے ہر ادارے پر الزام لگانے اور تضحیک کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں ڈیڑھ سال سے احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے، آپ کا مقصد ملک میں  صرف انتشار اورفساد پھیلانا ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 53%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 13°C Mostly sunny
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ