ہیڈلائنز


بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہے گی، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کسی ایک جگہ  نہیں بلکہ  تمام صوبوں میں چوری ہوتی ہے اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کی نسبت گرمی کی شدت میں جس طرح اضافہ ہوا اسی طرح بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا گزشتہ برس اپریل میں بجلی طلب 15 ہزار میگا واٹ تھی جو رواں برس اپریل میں 17 ہزارمیگا واٹ تک بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے مسئلے پیدا ہورہے ہیں لیکن پھر بھی ہم نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 50 فیصد کم کردیا ہے جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام صوبوں میں بجلی چوری ہورہی ہے اور جہاں بھی بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی رہے گی، شہروں میں لوڈشیڈنگ 3 سے 4 دیہات میں 5 گھنٹے تک ہورہی ہے جس پر قابو پانے میں 2 سے 3 ہفتے مزید درکار ہیں اور اپریل کے اختتام سے پہلے لوڈشیڈنگ کم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بجلی چوری کرنے والے علاقوں سے ٹرانسفارمر بھی اتار لئے ہیں بجلی چوری روکنے اور ریکوری میں بہتری سے 116 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

وفاقی وزیرپانی وبجلی نے بتایا کہ آئی پی پیز 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہے جب کہ ہماری اپنی کمپنیاں 2 ہزار 836 میگا واٹ بجلی پیدا کررہی ہیں، پن بجلی کی پیداوار 1 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ رہ گئی ہے، 4 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آنے سے اضافی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 67%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ