ہیڈلائنز


سعودی روش سے فوجی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، راحیل شریف کی سعودیہ کو تنبیہ

Written by | روزنامہ بشارت

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی عرب کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ جیسے علاقائی فورم کے بجائے او آئی سی کو فعال کرنے کی طرف توجہ مبذول کی جائے جس کے پلیٹ فارم پر تمام اسلامی ملک موجود ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ طور پر بنایا جانے والا اسلامی اتحاد جس کے زیراہتمام کم از کم پانچ لاکھ مکمل طور پر تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل فوج کو فوری طور پر تیار کئے جانے کے لئے عسکری امور سرانجام دئیے جاسکیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کا موقف ہے کہ عرب لیگ کو اہمیت دینے سے پہلے بھی سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بھی اگر سعودی حکومت اس فورم پر توجہ مبذول رکھتی ہے تو اس سے ایک بار پھر دہشتگردی سے لڑنے کے لئے تشکیل دیا جانے والے مذکورہ اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ او آئی سی میں سب اسلامی ممالک موجود ہیں اور اس تنظیم کو بین الاقوامی قبولیت بھی حاصل ہے اور اگر کسی ملک میں اس حوالے سے کارروائی کے لئے اگر کسی قانونی اقدام کی ضرورت پڑتی ہے تو عرب لیگ یہ قانونی تحفظ فراہم نہیں کرسکتی۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ