ہیڈلائنز


ایران کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان اور بھارت کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کے مابین پھر ثالثی کیلئے تیار ہے، جس سے خطے میں پائیدار امن و استحکام کو فروغ ملے گی۔ ایرانی حکومت اس سلسلے میں کسی بھی تعاون کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کر چکی ہے۔

 

جمعہ کو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دو ملکوں کے درمیان کوئی بھی تنازعہ یا کشیدگی نہ صرف دونوں ملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ اسکے خطے میں دیگر ملکوں کی معیشتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے  ہیں۔خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ان تنازعات اور تناو کی صورتحال کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ بعض قوتین خطے میں اپنی موجودگی اور مداخلت کیلئے اس قسم کے تنازعات کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور یہ کسی ایک ملک تک محدود نہیں۔ دہشت گردی کسی بھی قسم کی ہو، بری ہے۔ او آئی سی کے کردار سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اس وقت کئی اسلامی ممالک انتشار کی صورتحال سے دو چار ہیں، ہمیں انکی حالت بہتر کرنے کیلئے کوششیں کرنا چاہئے۔ اس اہم کام کی ذمہ داری بڑے اسلامی ملکوں پاکستان اور ایران کے کندھوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کو کثیر الجہتی مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان اور ایران قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔سی پیک سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم منصوبہ اور یہ نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ تمام خطے کیلئے فائدہ مند ہے

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ