ہیڈلائنز


میڈیکل کالجز کےخلاف ایف آئی اےکو تحقیقات کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ کن وجوہات کی بنیاد پر مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے میڈیکل کالجز کو اجازت نامے دے کر مریضوں کی زندگیوں اور طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت دی گئی ۔

مزید کہا گیا کہ 'یہ طے کیا جائے کہ آیا یہ متعلقہ ادارے کی غفلت کا نتیجہ ہے یا اس ضمن میں ارادتاً کسی جرم کا ارتکاب ہوا ہے'۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدو فروخت اور پیوند کاری کا معاملہ ہو یا میڈیکل کے طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کا مسئلہ ہو، دونوں معاملات میں ملوث افراد نہ صرف پروفیشنل بد دیانتی کے مرتکب ہیں بلکہ انسانیت کے بھی مجرم ہیں، جن کا سخت احتساب ضروری ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو دونوں معاملات کی تحقیقات کرکے 15 روز میں ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

جس کے بعد وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انسانی اعضاء کی خرید و فروخت اور پیوند کاری میں ملوث افراد، سہولت کاروں اور مراکز کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ بھی وزیر داخلہ کو پیش کردی گئی۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ