ہیڈلائنز


طاہر اشرفی نے امریکی این جی اوز سے 90 ہزار ڈالر اور جرمن سفارت خانے سے 43 لاکھ روپے وصول کیے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے ایک امریکی این جی اوز سے 90 ہزار ڈالر اور جرمن  سفارت خانے سے 43 لاکھ روپے وصول کیے جس کی دستاویزات منظرعام پر آگئیں، طاہراشرفی نے تردید کردی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین طاہر اشرفی نے دہشت گردی کے رحجانات کے خاتمے کی مد میں امریکی این جی او آئی سی آر ڈی سے 90 ہزار ڈالر لیے

دستاویز کے مطابق امریکی این جی او سے جو رقم وصول کی گئی وہ پاکستانی کرنسی میں آج کے حساب سے تقریبا 94 لاکھ 22 ہزار روپے بنتی ہے۔

علاوہ ازیں طاہراشرفی نے سوشل میڈیا اور دینی مدارس میں دہشت گردی کے رحجانات کی مانیٹرنگ کے لیے جرمن سفارت خانے سے بھی رقم وصول کی، دستاویز کے مطابق کیولری گراؤنڈ کے نجی بینک اکاؤنٹ میں ان کے لیے 43 لاکھ 44 ہزار روپے کی فنڈنگ جمع کرائی گئی۔

دریں اثنا غیرملکی فنڈنگ کے معاملے پر پاکستان علماء کونسل دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، نئے دھڑے کے چئیرمین مولانا زاہد محمود قاسمی ہیں جنہوں نے غیر ملکی فنڈز کی تحقیقات کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ