ہیڈلائنز


مارننگ شو پر 5 دن کی پابندی عائد

Written by | روزنامہ بشارت

پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پروگرام پر پابندی کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا جو 7 اپریل تک جاری رہے گی۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ 17 مارچ کے مارننگ شو میں جیو نے قابل اعتراض مواد نشر کرکے الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی لہذا پیمرا آرڈیننس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعات 27 اور 29 کے تحت پروگرام پر 5 روز کی پابندی اور چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پیمرا کے حکم نامے میں جیو نیوز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ چینل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ادارے کی نگراں کمیٹی کو فعال بنائے اور نشریات میں تاخیری نظام کو نافذ کرے۔

پریس ریلیز کے مطابق پیمرا کے حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002 کی دفعہ 30 کے تحت لائسنس معطلی کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

رواں سال جنوری میں پیمرا نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر عامر لیاقت حسین اور ان کے بول نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام 'ایسا نہیں چلے گا' پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 34%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ