ہیڈلائنز


الطاف حسین كی عدالت حاضری كے لیے اشتہار جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر كے كیس میں ایم كیو ایم كے بانی قائد الطاف حسین كی عدالت حاضری كے لیے اشتہار جاری كردیا گیاتفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی كی عدالت كے جج سہیل اكرام نے اشتہار جاری کرنے کے احكامات دیئے۔ الطاف حسین كے وارنٹ گرفتاری كی عدم تعمیل پر عدالت حاضری كے لیے اشتہار جاری كیا گیا۔ اشتہار كے متن كے مطابق ملزم فرار ہو گیا ہے یا وارنٹ كی تعمیل سے گریز كے لیے اپنے آپ كو روپوش كر لیا ہے، ملزم كے خلاف اسلام آباد كے تھانہ سیكرٹریٹ، كوہسار اور بارہ كہو میں مقدمات درج ہیں۔عدالت طلبی كے اشتہار پر الطاف حسین كا کراچی کے علاقے عزیز آباد نائن زیرو كا ایڈریس درج ہے، ایم كیوایم كے بانی قائد كو 30 دنوں میں مقدمات كا سامنا كرنے كے لیے عدالت كے سامنے پیش ہونے كا حكم دیا گیا ہے

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ