ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے سندھ میں موٹرسائیکل رکشہ چلانے کی اجازت دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ میں چنگچی رکشہ پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار کیانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےکی، سپریم کورٹ نے آل سندھ چنگچی رکشہ یونین کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ میں موٹرسائیکل رکشہ چلانے کی اجازت دیدی، جس کے بعد 10ہزار رجسٹرڈ رکشہ کراچی سمیت سندھ بھر میں چلائے جاسکیں گے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ان رجسٹر ، خود ساختہ اور معیار پر پورے نہ اترنے والے رکشوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں 1950 کی بسیں چل رہی ہیں جبکہ پورے ملک میں چنگچی رکشے پھیلے ہوئے ہیں، یہ خطرناک رکشے ہیں، جو مڑنے پر الٹ جاتے ہیں۔ حکومت میٹرو، گرین بس اورنج لائن ٹرانسپورٹ چلارہی ہے جبکہ چنگچی رکشوں کے نظام کو دیکھنے والا کوئی نہیں۔

جسٹس گلزار نےمزید  کہا کہ حکومت پہلے تو مسئلے پر سوئی رہتی ہے لیکن جب لوگوں کا روزگار لگ جائے تو اسے ہوش آتا ہے۔ اب حکومت کا کام ہے کہ مسئلہ بھی حل کرے اور لوگوں کا روزگار بھی بحال رکھے۔

 

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ