ہیڈلائنز


چیئرمین ایڈ رائس اور سینیٹر مک کین سے اہم ملاقاتیں

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے فارن افئیرکمیٹی کے چئیرمین ایڈرائس اور سینٹرمک کین سے ملاقاتیں کیں ، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔

کانگریس مین ایڈ رائس پاکستان کیخلاف بیانات دینے کے حوالے سے مشہور ہیں اور بھارتی لابی کے قریب شمار کیے جاتے ہیں، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ملاقات کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا، ایڈرائس سے ملاقات میں اعزاز چوہدری نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ دوطرفہ تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈرائس اور سینٹرجان مکین سے ملاقاتوں میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے تمام امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، افغانستان سے تعلقات اوراقتصادی صورتحال میں بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ