ہیڈلائنز


ضابطہ کی خلاف ورزی،پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ضابطہ کی خلاف ورزی پر نجی ٹیلی ویژن چینل اے آر وائی نیوز کا لائسنس پندرہ دنوں کے لئے معطل کردیا ہے۔پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو پندرہ روز میں ایک کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی حامد میر پر کراچی میں قاتلانہ حملے کے بعد جیو ٹی وی نیٹ ورک

نے واقعے کی ذمہ داری آئی ایس آئی پر ڈالتے ہوئے اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی تصویر مسلسل آٹھ گھنٹے تک چلاتے ہوئے خفیہ ایجنسی کو ملزم ثابت کر نے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پیمرا نے جیو کو بھی پندرہ روز کے لیے معطل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا تھا ۔

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ