ہیڈلائنز


اگرانتخابات میں شریف فیملی کو کلین سویپ کرنا چاہتے ہو تو....

Written by | روزنامہ بشارت

 اگر ہم مختلف سرویز اور پولز کو مد نظر رکھیں یا 2015 کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو سامنے رکھیں تو تحریک انصاف کے مقابلہ میں ن لیگ کا پڑلا بھاری نظر آتا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) واضح طور پر مریم نواز کو مرکز میں جبکہ وزیرِ اعلیٰ کے بیٹے حمزہ شہباز کو پنجاب میں سامنے لا رہی ہے۔

اب جبکہ ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو اگر (ن ) لیگ کے زوال یا اسکی مختلف خامیوں سے بھر پور فائدہ اٹھا لے تو اگلے الیکشن کے نتیجہ میں حکمران جماعت کے طور پر سامنے آسکتی ہے ۔

اگر الیکشن اگلے سال یعنی 2018 میں منعقد ہوتے ہیں تو اس ضمن میں عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے ایماندارانہ طور پر عرض ہے کہ تحریک انصاف کے اندرونی جھگڑے اور چپقلشیں یا کھنچا تانی ہی وہ سب سے بڑی وجہ ہو گی جو مسلم لیگ ن کی جیت کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ شریف فیملی کرپٹ ہے یا نہیں لیکن پورے ملک میں یہ جتنی کرپٹ مشہور ہو چکی ہے اور ملک و قوم کے مسائل کے حل میں جس طرح ناکام ہوئی ہے ان دونوں چیزوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے عوام کسی طور پر اب مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے اور انہیں اقتدار سونپنے کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا اب تک ایسا کوئی جانشین سامنے نہیں آیا ہے جو ووٹروں اور دیگر رہنماؤں کے درمیان اخلاقی طور پر اتنا ہی مقبول ہو جتنے کہ عمران خان ہیں۔ چنانچہ اگر موجودہ حکومت چلی بھی جاتی ہے، تب بھی پی ٹی آئی کے اس جماعت کے نعم البدل کے طور پر سامنے آنے کی صلاحیت پر ابھی تک کئی شہبات موجود ہیں۔

اگر پی ٹی آئی 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو شکست سے دوچار کرنا چاہتی ہے تو اسے یہ چند تبدیلیاں اپنے اندر ضرور لانا ہونگی ۔

٭ اعلی قیادت میں سے زیادہ مشکوک اور غیر پسندیدہ افراد کو نکال باہر کرنا ۔

٭صوبائی اور ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی اور عہدوں کی تقسیم میں میرٹ کو یقینی بنانا ۔

٭ لیڈر کا تعین اہلیت قابلیت اور تعلیم کی بنیاد پر کرنا نہ کہ دولت سرمایہ اور خاندانی پس منظر کی بناء پر۔

٭ عمران خان کا پورے پاکستان میں ہر ضلع اور ہر قصبہ دیہات کے لوگوں تک خود اپنا پیغام پہنچانے کے لیے ابھی سے سرگرم ہونا ۔

٭ صوبائی و قومی سطح پر ٹکٹوں کی تقسیم میں ایماندار نوجوان اور پرجوش و عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے رہنماؤں کو ترجیح دینا 

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ