ہیڈلائنز


پیمرا نے بڑا ایکشن لے لیا ، بس بہت ہوگیا

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی نے نجی چینل’’بول ٹی وی‘‘ کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنے پروگرام ’’ایسا نہیں چلے گا ‘‘ میں نفرت انگیز مواد نشر کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ٹی وی چینل انتظامیہ کو غیر مشروط معافی کے ساتھ 10لاکھ روپے جرمانہ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنے پروگرام میں جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ان کا نام لے کر معذرت اور غیر مشروط معافی مانگنے کی سزا سنا دی ، بول ٹی وی کی انتظامیہ کو پیمرا میں حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا کہ دوبارہ اس طرح کا کوئی بھی نفرت انگیز مواد نشر نہیں کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا اتھارٹی ارکان نے 27ویں اجلاس میں نجی چینل ’’ بول ٹی وی ‘‘ کے اینکر عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر بلائی گئی سندھ اور لاہور کی مشترکہ شکایات کونسل کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا ہے کہ بول چینل اور اینکر عامر لیاقت اپنے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ءکی دفعہ 23 کے مطابق نفرت انگیز مواد پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت اور بول ٹی وی چینل الگ الگ ان تمام افراد کا انفرادی طور پر نام لے کر جن پر انہوں نے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں الزام تراشی کی ہے 31 مارچ 2017ءتک اسی پروگرام یا انہی اوقات میں ناظرین سے غیر مشروط معافی مانگیں۔پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جب عامر لیاقت اپنے پروگرام میں تمام شکایت کنندگان کا نام لے کر ناظرین سے غیر مشروط معذرت کررہے ہوں تو اس دوران یہ معذرت بول ٹی وی کی سکرین پر تحریری شکل میں بھی دکھائی جائے۔پیمرا نے قرار دیا کہ چینل انتظامیہ مقررہ تاریخ (31 مارچ 2017ءشام 4 بجے) تک حلف نامہ جمع کروائے کہ مستقبل میں کسی قسم کی نفرت کا پرچار یا ایسا مواد جس میں پیمرا ضابطہ اخلاق 2015ءکی خلاف ورزی کی گئی ہو نشر نہیں کیا جائے گا۔پیمرا نے نجی چینل کو حکم دیا کہ مذکورہ احکامات کی مکمل یا جزوی حکم عدولی کی صورت میں بول ٹی وی کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ اور اس کے میزبان عامر لیاقت پریکم اپریل 2017ءسے اس وقت تک پابندی رہے گی جب تک اس حکم پر مکمل عمدارآمد نہیں ہو جاتا ۔پیمرا نے نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر نجی چینل بول ٹی وی (لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ) انتظامیہ کو پندرہ روز کے اندر 10لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگاجبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں پیمرا چینل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دے گا

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ