ہیڈلائنز


نواز شریف کا ایک اور شرمناک اسکینڈل منظر عام پر

Written by | روزنامہ بشارت

میاں نواز شریف کا ایک اور شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز صحافی اور کالم نگار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نوازشات کی کیا ہی بات ہے، پاکستان ٹیلی ویژن کی خاتون اینکر عالیہ رشید کو وزیر اعظم نے ذاتی طور پر ڈی جی نیب لگا دیا ہے اور جب عالیہ رشید کے متعلق دریافت کیا گیا تو جواب ملا کہ انہیں اسپورٹس کے کوٹے میں سے نیب کے محکمے میں ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔ اوریا مقبول کا کہنا تھا کہ عالیہ رشید کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کو بہت سے محکموں سمیت نیب میں بھرتی کیا گیا ہے جو کو سارے ہی نواز شریف کے منظور نظر ہیں اور انکو صرف ایک دستخط پر مختلف محکموں میں تعینات کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اس ملک میں کبھی بھی کرپشن ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ پاناما کیس کے حولے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاناما کے معاملے میں بہت بڑی ہار کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ہار بھی اسی ہفتے ہوگی

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ