ہیڈلائنز


خیبرپختونخواہ میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہو گی

Written by | روزنامہ بشارت

کرپشن کے خلاف عمران خان اورمیرے مؤقف کی جو عوامی پذیرائی سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے ملی وہ مقبولیت دھرنوں سے حاصل نہیں ہوئی، پانامہ کیس کا فیصلہ بیشک نوازشریف کے حق میں آجائے ہمیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ جیت کر بھی ہار جائیں گے اور ہم ہار کر بھی جیت جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیشک پانامہ کیس کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آجائے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم ہار کے بھی جیت جائیں گے اور وہ جیت کر بھی ہار جائیں گے۔ کرپشن کے خلاف میرے اور عمران خان کی تحریک کو جو عوامی پذیرائی ملی وہ دھرنوں سے بھی نہیں ملی ، میری اس بات پر بیشک پی ٹی آئی والے ناراض ہو جائیں مجھے فرق نہیں پڑتا مگر حقیقت یہی ہے، پانامہ کیس کے دوران وکلا نے عدالت میں میری پیروی کے انداز کو سراہا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا الیکشن پیسہ پھینک تماشہ دیکھ جیسا ہو گا۔ ملک میں صرف دو لوگوں کے پاس دولت ہے ایک نواز شریف اور دوسرا آصف علی زرداری اور آئندہ عام انتخابات میں پیسہ استعمال ہو گا، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہو گی اور اس کی وجہ یہی پیسہ پھینک تماشادیکھ والی پالیسی ہے

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 71%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ