ہیڈلائنز


امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو ویزے جاری کرنے کے اختیارات دینے کا معمہ حل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو ویزے جاری کرنے کے اختیارات دینے کا معمہ حل ہو گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں متنازعہ خط موضوع بحث رہا اور اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط کو موجودہ حکومت نے 2014ء میں واپس لے لیا تھا۔ وزارت داخلہ کے سنیئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر مذکورہ خط سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کی جانب سے خلاف ضابطہ درخواست گزاروں کے کوائف کی تصدیق کیے بغیر ہزاروں امریکیوں کو ویزے جاری کیے گئے۔  ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے زبانی احکامات پر اختیارات کو ختم کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے دستخط کے ساتھ جاری ہونے والے خط میں واضح کیا گیا تھا کہ 'امریکی اہلکاروں کے پاکستان کے دورے کے لیے موجودہ پالیسی کے تحت واشنگٹن میں سفیر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص دورانیے کے لیے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ جیسے متعلقہ امریکی اداروں کی جانب سے تحریری طور پر تجویز کردہ درخواستوں پر ویزہ جاری کرنے کے اختیارات دیے جاتے ہیں تاہم انھیں درخواست فارم کے ساتھ پاکستان کے دورے کی وجوہات بھی واضح طور پر درج کرنا ہو گی'۔  خط میں لکھا گیا تھا کہ 'وزیراعظم کو اس بات کی خوشی ہے کہ ان احکامات کے فوری نافذ ہونے سے واشنگٹن میں موجود سفیر بااختیار ہوں گے اور ایک سال کی مدت کے لیے پاکستان میں متعلقہ اداروں کی جانچ کے بغیر ویزے جاری کرنے کا اختیار ہو گا اور واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانہ یہ ویزے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے دفتر کی آگاہی کے تحت جاری کرے گا'۔ یہ تاحال ایک معمہ تھا کہ حکام کو یہ اختیارات حاصل ہیں تاہم وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو ویزوں کے براہ راست اجرا کے اختیارات سونپ دیے گئے تھے لیکن انکشاف کے بعد یہ واضح نہیں تھا کہ آیا 14 جولائی 2010ء کو جاری ہونے والے احکامات تاحال جاری ہیں یا ختم کر دیے گئے ہیں۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ