ہیڈلائنز


بطور وزیر خارجہ مجھے بائی پاس کیا گیا، اس کا پیپلز پارٹی کو جواب دینا ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر بطور وزیر خارجہ مجھے بائی پاس کیا گیا، اس کا پیپلز پارٹی کو جواب دینا ہوگا۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر میرا کردار پوری قوم کے سامنے ہے، پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث جو لوگ بنے ہیں وہ ساری قوم کے سامنے ہیں ۔ پیپلزپارٹی حکومت نے مجھے بائی پاس کرکے امریکیوں کو اپنے سفیر کے ذریعے ویزے جاری کئے ہیں ۔ قوم پیپلز پارٹی کی قیادت سے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر جواب چاہتی ہے۔ آج سب کچھ قوم کے سامنے ہے، قوم سے کچھ پوشیدہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے چہتے افراد نے امریکیوں کو ویزے جاری کئے اس موقع پر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ آئندہ ایسی شرمندگی کا سامنا نہ کرناپڑے۔واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے ایک مضمون میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ حکومت کی منظوری سے سی آئی اے کے اہلکاروں کی مدد کی اور انہیں خصوصی ویزے فراہم کئے گئے جس کے بعد ملکی سیاست میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اس مضمون کے بعد وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے حسین حقانی کو لکھا جانے والا ایک خط بھی منظر عام پر آیا جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر کو امریکیوں کو خصوصی ویزے جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ