ہیڈلائنز


راحیل شریف نگران وزیر اعظم

Written by | روزنامہ بشارت

 پاک فوج کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار اکرام سہگل نے راحیل شریف سے نگران وزیر اعظم بننے کا مطالبہ کر ڈالا ہے

تفصیلات کے مطابق اکرام سہگل نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ یہ سوچنے کی بات ہے کہ سعودی عرب کے عسکری اتحاد کے لیے راحیل شریف کے علاوہ کسی اور ملک سے سربراہ منتخب نہیں کیا گیا نہ ہم نے اس کے لیے کوئی اور نام زیر غور سنا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ جو بات راحیل شریف میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ۔

اکرام سہگل نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی حالات بہت کشیدہ ہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنےوالا ہے اگر وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آیا تو راحیل شریف سے بہتر وزیرا عظم کون ہو سکتا ہے۔

اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود راحیل شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے نازک وقت میں پاکستان میں ہی رہیں کیونکہ وہی ایک ایسے شخص ہیں جن پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ