ہیڈلائنز


حکومتی خاندان کے حالات اچھے نظر نہیں آرہے

Written by | روزنامہ بشارت

پاناماکیس کا فیصلہ کیا آئے گا اسے لے کر عوام میں بہت بے چینی پائی جا رہی ہے اور عوام بے صبری سے انتظار کرہے ہیں کہ عدالتِ عظمیٰ سے فیصلہ کس کے حق میں آتا ہے لیکن اب عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ماہر علم نجوم بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے بھی اپنی اپنی پیش گوئیاں شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم کنعان چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ ابھی تک عمران خان کے ستارے بہت اچھے جا رہے ہیں جبکہ ن لیگ اور حکومتی خاندان کے حالات اچھے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جون تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ جون کے بعد حالات سازگار ہوجائیں گے ۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ ستمبر میں بلاول کی سالگرہ آرہی ہے جس کے بعد بلاول کا دو سال کے لیے اچھا ٹائم شروع ہوجائے گا جبکہ مریم نواز صاحبہ کے ستارے اگلے دو سالوں تک گردش میں نظر آرہے ہیں اور انہیں دو سالوں تک کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ