ہیڈلائنز


صرف 3 برس کے دوران 52 ہزار سے زائد امریکی باشندوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

پی پی دور حکومت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے ویزا سے متعلق سوال پر سینیٹ میں پیش کردہ دستاویزات حاصل کرلیں جس میں حسین حقانی کی جانب سے بطور سفیر پاکستانی صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کی اجازت سے 3 برس میں پورے 52 ہزار سے زائد امریکی باشندوں کے پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق سال 2008 سے 2011ء کے دوران 52 ہزار94 امریکی باشندوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے جب کہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق سابقہ اعدادو شمار دیکھے جائیں تو پی پی حکومت سے پہلے گزشتہ 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں کیے گئے جتنے پی پی حکومت نے صرف تین برس میں جاری کیے۔

پیپلز پارٹی کےدور حکومت میں ان تین برس کے دوران امریکیوں کو ویزا جاری کرنے میں بہت فراغ دلی کا مظاہرہ کیا گیا جن کی تعداد 52 ہزار سے زائد بنتی ہے، 13 ہزار ویزے ڈپلومیٹ (سفارت کار) بلکہ یہ کہا جائے کہ سی آئی اے ایجنٹس کو دیے گئے تو غلط نہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ صرف 2200 ویزے ایسے تھے جو ڈیفنس اتاشی کی مرضی سے دیے گئے جبکہ بقیہ تمام ویزوں میں ڈیفنس اتاشی کی مرضی شامل نہیں تھی یعنی وہ تمام ویزے جو سی آئی اے ایجنٹس کو دیے گئے ان میں سے صرف 2200 کی منظوری ڈیفنس اتاشی سے لی گئی بقیہ تمام ایجنٹس بغیر منظوری کے پاکستان آئے۔

اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے سینیٹ میں پیش کی تھیں، سینیٹر ایس ایم ظفر نے سوال کیا تھا کہ کتنے امریکی باشندوں کو ویزے جاری کیے گئے جس پر وزیر خارجہ نے ڈاکیو منٹس دیے۔

ایس ایم ظفر نے اس وقت یہ سوال اس لیے پوچھا تھا کہ اس دور میں یہ بات گردش کررہی تھی کہ امریکی باشندوں کو بہتات کے ساتھ ویزے جاری کیے جارہے ہیں جو کہ پاکستان میں دہشت گردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

 

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ