ہیڈلائنز


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کے تیار کردہ جے ایف سیونٹین اور سوپر مشاق طیاروں کی مانگ بڑھ گئی، اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرسےجنوبی افریقہ کے وزیر دفاع نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جنوبی افریقہ نے جے ایف سیونٹین اور سوپرمشاق طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا، دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے، مشترکہ ڈیفنس کمیٹی دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی، دفاعی معاہدے میں معلومات کا تبادلہ، دفاعی ساز و سامان کی خریدو فروخت بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔,

جنوبی افریقہ کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر پور دفاعی صلاحیت رکھنے والا ملک ہے، پاکستان میں امن کی صورتحال بہت اچھی ہے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں، پاکستان سے دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سفارت خانےمیں دفاعی اتاشی بھی تعینات کر دیا ہے۔

وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طیاروں کی عالمی منڈی میں مانگ بڑھ رہی ہے، جنوبی افریقہ پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیت سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ