ہیڈلائنز


عمران خان خوفناک مرض میں مبتلا

Written by | روزنامہ بشارت

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان حسد کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں،پوری قوم اس وقت ان کی ہدایت کیلئے دعا گو ہےتفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم نوازشریف سے محبت کرتی ہے اور وزیراعظم ایسے لیڈر ہیں جن سے تمام سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں جب وہ اقتدار میں آئے تو لوگوں کی ترقی کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ پاکستان دے رہے ہیں جو قائداعظم ،علامہ اقبال کا خواب تھا،وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان بنانے کے لیے نجی شعبے کا بازو بنے۔ملک میں عالمی معیار کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں،اس وقت روپے کی قدر بڑھ رہی ہے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج ایشیاکی سب سے بڑی سٹاک ایکسچینج بن گئی ہے۔ حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر رہی ہے، سی پیک خطے میں گیم چینجر کے طور پر سامنے آیا ہے۔دہشت گردی کی وجہ سے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری ر±کی ہوئی تھی لیکن اب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔وزیر مملکت نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 2018 کے انتخابات میں جھوٹ نہیں بچا سکتا،آج پھر انہوں نے عدالت کو دھمکانے کی کوشش کی۔ عمران خان سڑکوں پرجھوٹے الزامات کی گردان کرتے ہیں جب کے پی میں انکے وزیروں کی کرپشن کی بات کی تو انہوں نے ادارہ ختم کردیا، خان صاحب الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگے؟ اور تلاشی کیوں نہیں دی؟

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ