ہیڈلائنز


سعودی حکومت نےاجازت مانگی ، ہم نے تحریری طور پر یقین دہانی کرادی

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی، پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیںکوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ٗ

اصولی طور پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔انہوںنے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ان کا ذاتی نہیں بلکہ دو حکومتوں کا معاملہ ہے،وہ سعودی اتحاد کا فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ