ہیڈلائنز


انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے انسانی حقوق پر امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے قوانین موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی نام نہاد رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ رپورٹ میں بھارت کےمتعلق مواد اس کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں کا ذکر تک نہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش ہے۔ گذشتہ ہفتے 30 حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا۔ رہنماؤں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ