ہیڈلائنز


ایکبار پھر لال مسجد کا محاصرہ کر لیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: لال مسجد انتظامیہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و شعائر اسلام کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہ رہی ہے، جسے روکنے کیلئے وفاقی پولیس نے لال مسجد کا محاصرہ کر لیا ہے، تاہم جامعہ حفصہ کی طالبات اور مولانا عبدالعزیز اس بات پر بضد ہیں کہ یہ کانفرنس ہر حال میں ہو کر رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس کانفرنس سے انتشار کا خدشہ ہے، اس لئے کانفرنس نہیں ہونی چاہیئے۔ کانفرنس سے متعلق لال مسجد انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ لال مسجد کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 24 مارچ کو دن گیارہ بجے سے تین بجے کے درمیان  ’’تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و شعائر اسلام‘‘ کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ اپنے اعلامیے میں لال مسجد اتنظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، مولانا سمیع الحق، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سید منور حسن، جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز اور کالم نگار اوریا مقبول جان سمیت مکتب دیوبند اور اہل حدیث کی اہم شخصیات کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ