ہیڈلائنز


یہ ہم سب کا پاکستان ہے

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے پوری قوم ثابت قدم رہے گی اور ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی کے اقدامات کو سراہا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پریڈ میں حصہ لینے پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے چین، ترکی، سعودیہ عرب اور جنوبی افریقہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن قوم ہے جو خطے میں پائیدار امن کی خواہاں ہے جس کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک کے غازی اور شہید ہمارا اثاثہ ہیں کیوں کہ شہداء نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان دیں اور پاک فوج شہداء کے لہو کو رائیگاں جانے نہیں دے گیآرمی چیف قمر باجوہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے قوم کے شانہ بشانہ ثابت قدم رہیں گے کیوں کہ پوری قوم دہشت گردی اورفسادیوں کےشکست پرمتحد ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 48%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ