ہیڈلائنز


یوم پاکستان پرمساجد میں نماز فجر کے بعدخصوصی دعائیں

Written by | روزنامہ بشارت

 ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا ر ہا ہے،وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

تفصیلات کےمطابق یوم پاکستان قوم آج ملی جوش وخروش سےمنارہی ہے۔دن کاآغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔یوم پاکستان پرمساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی خوشحالی اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وفاقی دارالحکومت میں شکر پڑیاں کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ جاری ہے،پریڈ میں تینوں مسلح افواج کےچاک وچوبند دستے پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔فوجی پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی صدرپاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،سمیت دیگر مسلح افواج کے سربران، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔چین کی تینوں مسلح افواج،سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کا دستہ بھی شریک ہوگا۔ تقریب میں ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پر سر بکھیرے گا۔ تقریب میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کےسربراہ بھی شریک ہوں گے۔پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین صدارتی بَگھی پر پریڈ گراؤنڈ پہنچے،جہاں وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا۔یوم پاکستان کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے جیپ میں سوار ہوکر مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔

صدر مملکت نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ آپ سب کویوم پاکستان مبارک ہو،آج کا دن ایک عزم کی کہانی بیان کرتا ہے۔تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین نےکہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، مگر بھارت کی جارحیت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے،مگر ساتھ ہی پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے، پاک فوج اور عسکری و سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے امن کا قیام ممکن ہوا۔صدرممنون حسین نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، ہمارا مقصد علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانا ہے۔صدر مملکت نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پر چین، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی دستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے فوجی دستوں کو بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پریڈ میں جدید اسلحے اور دفاعی ساز و سامان کی نمائش کے ساتھ پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فلائی پاسٹ کریں گے۔ آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیلی کاپٹر بھی پریڈ میں حصہ لیں گے۔واضح رہےکہ 

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ