ہیڈلائنز


سعودی عرب میں خواجہ سراء کیا کرتے تھے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی پولیس نے بعض خواجہ سرائوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو بغیر اجازت ڈانس پارٹیاں کرتے ہیں۔ 35 پاکستانیوں کو وہاں گرفتار کیا گیا۔ جن میں سے بعض پاکستانی تھے ہمارے سفارتی عملہ نے 29 کو رہا کروا دیا ہے ایک خواجہ سراء انتقال کر گیا بعض خواجہ سراء غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھے وہ گزشتہ روز سینیٹ میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان میں بحث کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جو خواجہ سراء انتقال کر گیا وہ امراض قلب میں مبتلا تھا اس کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ہے

۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے استفسار کیا کہ کیا اس کی موت پر اجتماع کیا گیا جس پر سرتاج عزیز نے کہا کہ اس کی میڈیکل رپورٹ منگوالی گئی ہے وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا فرحت اللہ بابر نے کہا کہ متعلقہ وزیر کاجواب غیر تسلی بخش ہے

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ