ہیڈلائنز


پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا

Written by | روزنامہ بشارت

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کا کتنا پیسہ پڑا ہے؟ پاکستان اورسوئٹزرلینڈ کے درمیان دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے کا مسودہ ازسر نو طے پاگیا ہے، جس میں ٹیکس چوری کے تدارک پر باہمی تعاون کیا جائے گا، ٹیکس چوری میں دونوں ملک ایک دوسرے کو معلومات دے سکیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر اور سوئس سفیر نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت دونوں فریق کسی بھی شخص کے بینک اکاونٹس کی معلومات دینے کے پابند ہوں گے۔ متعلقہ شخص کا مکمل ڈیٹا اور مطلوبہ معلومات کی مدت کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا، کوئی بینک یا مالیاتی ادارہ معلومات کی فراہمی سے انکار نہیں کر سکے گا۔

معاہدے کے تحت سرمایہ چھپانے کا سراغ لگایا جاسکے گا اور پاک سوئس حکام دوہزار اٹھارہ میں معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاہدے سے ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی اور تدارک میں مدد ملے گی، ایک اندازے کے مطابق سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر موجود ہیں۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered thunderstorms
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 14°C Scattered showers
Monday 11°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ