ہیڈلائنز


بھارت نے مییار پن بجلی منصوبے پر پاکستان کا اعتراض تسلیم کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بھارت نے مییارپن بجلی منصوبے پر پاکستان کا اعتراض تسلیم کرتے ہوئے ڈیزائن کی تبدیلی تک منصوبے پرکام روکنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کے  دوسرے دورمیں  فریقین نے آبی وسائل سے متعلق مسائل اور اختلافات کے حل کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ جب کہ بھارتی وفد کی قیادت واٹر کمشنر پی کے سکسینا نے کی جس کے دوران بھارت نے120 میگاواٹ کے مییارپن بجلی منصوبے پر پاکستان کا اعتراض تسلیم کرتے ہوئے ڈیزائن کی تبدیلی تک منصوبے پرکام روکنےکی یقین دہانی کرائی جب کہ پاکستان نے بگلیہار اور سالار ڈیم کی تفصیلات بھی بھارت سے طلب کی ہیں۔

انڈس واٹرکمشنرمرزا آصف بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے  پکال ڈل کے ڈیزائن پربھی اپنا اعتراض بھارت کوبتادیا جس کا جواب ہندوستان بعد میں دے گا 

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ