حنا ربانی کھر نے ایک اور دھماکہ کردیا


حنا ربانی کھر نے ایک اور دھماکہ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

 سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ شمسی ایئر بیس امریکیوں کے زیر استعمال تھا جو پیپلز پارٹی کی حکومت نے امریکیوں سے خالی کرایا لیکن پیپلز پارٹی پر سی آئی اے کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے ، امریکیوں کو خصوصی مراعات ہم نے نہیں دیں بلکہ نائن الیوں کے بعد دی گئیں ، سلالہ واقعے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی روکی ، امریکیوں کا پاکستان میں داخل ہو کر کارروائی کرنا پاکستان کے لیے شرمناک ہے تو اسامہ بن لادن کا پاکستان میں آنا ملک کے لیے زیادہ شرمناک ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حناربانی کھر نے کہا کہ مریکیوں کو خصوصی مراعات ہم نے نہیں دیں بلکہ نائن الیون کے بعد دیں گئیں ، سلالہ واقعے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی روکی ، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ ملٹری اسٹبلشمنٹ کے اعتراضات پر منظر عام پر نہیں لائی جا رہی ، امریکیوں کا پاکستان میں داخل ہو کر کارروائی کرنا پاکستان کے لیے شرمناک ہے تو اسامہ بن لادن کا پاکستان میں آنا ملک کے لیے زیادہ شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمسی ایئر بیس امریکیوں کے زیر استعمال تھا جو پیپیلز پارٹی کی حکومت نے خالی کرایا لیکن پیپلز پارٹی پر سی آئی اے کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے، میرے دور میں سلالہ حملے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی پر پابندی لگائی ، سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر غیر ملکیوں کو سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ ملٹری اسٹبلشمنٹ کے اعتراض پر منظر عام پر نہیں لائی جا رہی ، اسامہ بن لادن ایبٹ میں مارے گئے تو ہم ہکا بکا رہ گئے ، امریکی ہیلی کاپٹر پاکستان میں داخل ہوئے ، کارروائی کی اور چلے گئے لیکن پاکستانی سکیورٹی اداروں کو اس کا علم نہیں ہوا یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئیے تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہو سکیں 

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

بدھ, 29 مارچ 2017


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly sunny

19°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 64%
Wind: N at 17.70 km/h
Partly cloudy

23°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 55%
Wind: N at 17.70 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 80%
Wind: W at 28.97 km/h
Mostly cloudy

14°C

کوئٹہ

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Partly cloudy

18°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 70%
Wind: SW at 11.27 km/h